ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا :عثمان بزدار

0
22

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حافظ آباد میں بڑے جلسے سے خطاب،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، ماضی میں تجربہ کاری سے زیادہ اداکاری ہوتی تھی، عمران خان نے این آر او دینے سے انکار کیاتواپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا
وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کبھی ذاتی مفادات کو سیاست میں آڑے نہیں آنے دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ آج شاندار استقبال کرنے پر میں حافظ آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج سے کئی برس قبل سیاسی جدوجہد شرو ع کی اور 2018 میں عوام کی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کبھی ذاتی مفادات کو سیاست میں آڑے نہیں آنے دیا۔ وہ آج حافظ آباد میں یونیورسٹی، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایمانداری اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو اپنا حق مانگنا سکھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔ ماضی میں تجربہ کاری سے زیادہ اداکاری ہوتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کیا اور قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے جب اپوزیشن کو این آر او دینے سے انکار کر دیا تو انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔ میں اپوزیشن کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ ماضی میں ووٹ کو عزت کتنی دیتے رہے ہیں؟ بلکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی اپوزیشن نے ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کی کاوشوں سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا پر بھی بہت حد تک قابو پایا گیا۔ پاکستان کو فلاحی اسلامی مملکت اور خوشحال ملک بنانا تحریک انصاف کا منشور ہے اور اس منشور کو ہم پناہ گاہوں کے قیام اور احساس

پروگرام کے ذریعے حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنائیں گے اور وسطی، شمالی اور جنوبی پنجاب کو ان کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام علاقوں میں برابر ترقی ہو اور ہم محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Leave a reply