نیو یارک:سفرتھوڑاسا مشکل ضرورہےلیکن میں تمام امریکیوں کے بھروسے پرپورا اتروں گا: اطلاعات کے مطابق امریکا کے منتخب ہونے والے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکیو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے ملک کی خدمت کے لیے چنا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آگے کا سفر تھوڑا مشکل ہے لیکن سبھی امریکیوں کا صدر بن کر دکھاؤں گا، چاہے اس کے لیے مجھے کسی نے ووٹ دیے ہوں یا نہیں۔ میں آپ کے بھروسے پر پورا اُتروں گا۔
https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی میڈیا کی طرف سے فتح کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی فتح کے اعلانات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جوبائیڈن اپنی فتح کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں اور اس کے لیے ان کے حامی میڈیا ان کی مدد کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، جو نہیں چاہتے کہ حقیقت سامنے آئے اور الیکشن ابھی ختم نہیں ہوا۔