باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا کیسز کی بڑھنے پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکریٹریزنے کوروناایس اوپیزپر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی، این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ بڑے شہروں میں کوروناک ے مثبت کیسزکا تناسب تیزی سےبڑھ رہا ہے ،ملک بھر میں کورونامثبت کیسزکی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ،15بڑے شہروں میں کورونامثبت کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے،
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسزکی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے .گلگت میں کورونامثبت کیسزکی شرح 15.38،ملتان میں15.97 فیصد ہے .مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 14.12 فیصد،میرپورمیں 11.11فیصد ہے،پشاورمیں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.69 ،کوئٹہ میں8.03 فیصد ہے،اسلام آباد میں مثبت کیسزکی شرح7.48ف یصد،کراچی میں7.12فیصد ہے، لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.37 فیصد اورراولپنڈی میں4.63 فیصدہے،
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے،کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے ،حالیہ پابندیاں 16بڑے شہروں میں 31 جنوری 2021 تک نافذرہیں گی،ملک بھرکے اسپتالوں کو2811 آکسیجن بیڈزفراہم کیے گئے ہیں،اسپتالوں میں 13 ہزارآ کسیجن سلنڈرزدیئے جا چکے ہیں
این سی اوسی نے احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد پرصوبوں کی کارکردگی کوسراہا
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1650 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزا ر 977 تک ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں
بلاول کے ساتھ گلگت میں موجود پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار