پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ بائیک پر اسلام آباد کی سیر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اسلام آباد کی بائیک پر سیر کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بائیک رائیڈ کے دوران اداکارہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ سفر کے دوران عمیر جسوال اور انکی اہلیہ ثناء جاوید نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔
انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصویر اور وڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ عمیر جسوال نے اپنے اکاؤنٹ پر صرف تصویر شیئر کی ہے جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا-