سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کی نشتر روڈ کپڑا مارکیٹ میں کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کاشف عرف انصاری گرفتار ،گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے 2011 میں ساتھیوں کے ہمراہ سول اسپتال کے گیٹ پر دو افراد کو قتل کیا

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں عمران بلوچ اور اشرف بلوچ شامل تھے ،دوران تفتیش ملزم نے قتل اقدام قتل جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا،ملزم مختلف مقدمات میں جیل بھی کاٹ چکا ہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Shares: