حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر 50 کروڑ خرچ کیے جائیں گے.

ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے ضلع مانسہرہ میں رواں برس چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر پچاس کروڑ خرچ ہوں گے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 2017ءمیں ضلع مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس کی لاگت کا مجموعی تخمینہ 2 ارب 88 کروڑ سے زائد ہے جس کے لئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں .

 

 

واضح رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک نے کہا تھا کہ ڈیم پاکستان کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے ،ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں ،کالاباغ ڈیم کے مخالفین نے کہا کہ اگر کالاباغ سونابھی ہوگا توہم نہیں خریدیں گے ،پاکستان کی ترقی روکنے کے لیے دشمنوں نے ڈیموں کے خلاف مہم شروع کرکے اس کوروکا ہے ،دریاسندھ کاضائع ہونے والے پانی میں سے اگرکچھ حصہ افعانستان کی طرف موڑدیں توکوئی پاک افغان تعلقات کوخراب نہیں کرسکتاہے ۔

Shares: