کراچی:کراچی: ٹرین کی زد میں آکر دادا اورپوتی جاں بحق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دادا اور کمسن پوتی جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 50 سال جبکہ بچی کی عمر ڈیڑھ سال تھی، ذرائع کے مطابق دادا اور پوتی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق دادا اور پوتی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Shares: