ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا رائے ملازم حسین عبداللہ مجاہد نے کی جبکہ ریلی میں ضلع بھر سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے عہدیدران، کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ناموس رسالت ص ک تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رائے ملازم حسین عبداللہ مجاہد نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ عظیم ہستی ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا اور اس میں موجود تمام مخلوقات کو بنایا، کوئی بھی مسلمان وجہ تخلیق کائنات کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ فرانس کی یہ حرکت دنیا کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے اس لئے اسے فوری طور پر روکا جائے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے تاکہ آئندہ کسی کو بھی یہ حرکت دوبارہ کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
Shares:








