جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا مل گیا،مقدمہ درج

0
50

جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا مل گیا،مقدمہ درج

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین اوران کے بیٹے علی ترین کےخلاف کارپوریٹ فراڈ کامقدمہ درج کر لیا گیا. ایف آئی اے لاہورکارپوریٹ کرائم سرکل میں جہانگیرترین اورعلی ترین پر مقدمے کا اندراج ہوا.4 ارب 35کروڑ کےمبینہ کارپوریٹ فراڈ کامقدمہ درج کیا گیا. ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نےایک پبلک کمپنی کےشیئرز دوسرے شراکت داروں کو بتائے بغیر بیٹے کی کمپنی کو ٹرانسفر کیے.جہانگیرترین اورعلی ترین نے 2013 میں دھوکےسے4 ارب روپے اور35کروڑکی منی لانڈرنگ کی.جے ڈی ڈبلیو مل سےاربوں روپےغیرقانونی طورپرجے کےٹی فارمنگ سسٹم کمپنی کو بھیجے گئے،کمپنی کے باقی عہدیداروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

Leave a reply