ہوم الون کا ریمیک بنانے کی کیا وجہ ہے؟

0
226

امریکی کمپنی ڈزنی اب تک اپنی کئی کامیاب کارٹون فلموں کے ریمیکس بنا چکی ہیں تاہم ڈزنی نے گزشتہ برس سال 1990 کی یادگار فلم ’ہوم الون‘ کا ریمیک بنانے کا بھی اعلان کیا تھ-

باغی ٹی وی : ڈزنی اب تک اپنی کئی کامیاب کارٹون فلموں کے ریمیکس بنا چکی ہیں، ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلموں ’دی لائن کنگ‘، ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ اور ’دی جنگل بک‘ کے ریمیکس حالیہ کچھ سالوں میں سامنے آئے، ان میں کچھ نے مداحوں کو متاثر کیا جبکہ کچھ مایوس کن ثابت ہوئیں۔

تاہم مداح ڈزنی کی ان یادگار فلموں کے ریمیکس بننے کے ٹرینڈ سے مایوس ہی نظر آئے، جس کی وجہ سے مداح اب اوریجنل فلموں کو ریمیکس کے ساتھ تبدیل کرنے کے خواہش مند نہیں چنانچہ جب ڈزنی نے 1990 میں ریلیز ہوئی اپنی کامیاب فلم ’ہوم الون‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا تو مداح اس فیصلے سے ناخوش نظر آئے جبکہ ڈزنی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تاہم مداحوں کے ساتھ ساتھ اب اس فلم کے ڈائریکٹر کرس کولمبس بھی ریمیک کے مخالف ہیں-

بزنس انسائیڈر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس کولمبس نے کہا کہ جہاں تک مجھے لگتا ہے یہ وقت کا ضیاع ہے یہ بنانے کی کیا وجہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ آپ ان فلمز کا ریمیک نہیں بناتے جو ہوم الون جتنا طویل عرصے تک چلی ہوں آپ دوبارہ اتنی کامیابی نہیں پیدا کرسکتے ایسا نہیں ہونے والا، تو ایسا کیوں کیا جائے؟ لائیو ایکشن ورژن وجہ کیا ہے؟ یہ بن چکی ہے اپنی چیز بنائیں۔

مائیکل جیکسن کی بیٹی کا پہلا میوزک البم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

کرس نے کہا کہ اگر آپ بری طرح ناکام بھی ہوجاتے ہیں تو بھی آپ کو اصل چیز سامنے لانی چاہیے۔

کرس کولمبس جنہوں نے ہوم الون 2 کی ہدایات بھی دی تھیں انہوں نے فلم کے ایک سین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلوہ گر ہونے سے متعلق بھی بات کی-

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے پلازہ ہوٹل سے رجوع کیا تھا جو اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت تھا کیونکہ ہم وہاں کی لابی میں شوٹ کرنا چاہتے تھے-

کرس کولمبس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں شوٹنگ کی اجازت دے دی تھی ہم نے اس کی فیس بھی ادا کی تھی، لیکن ٹرمپ نے کہا تھا کہ آپ صرف ایک طریقے سے پلازہ ہوٹل کو استعمال کرسکتے ہیں کہ اگر فلم میں، میں بھی موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے انہیں فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور جب پہلی بار فلم کی اسکریننگ ہوئی تو سب سے عجیب چیز یہ ہوئی تھی کہ ٹرمپ کے اسکرین پر آنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

کرس کولمبس نے کہا کہ میں نے اپنے ایڈیٹر سے کہا انہیں (ڈونلڈ ٹرمپ) کو فلم میں رہنے دیں یہ شائقین کا اہم لمحہ ہے-

واضح رہے کہ نئی ہوم الون فلم کی پروڈکشن فروری میں شروع ہوئی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی تھی فلم میں ہا لی وڈ اداکار میکولی کلکن کا مرکزی کردار آرچی یٹس ادا کریں گے جبکہ کاسٹ میں روب ڈیلانے، ایلی کیمپر، کینان تھامسن اور کرس پارنل شامل ہوں گے۔

Leave a reply