شاہ رخ خان اور عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور وزیراعظم عمران خان اور بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی 19 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہر رہی ہے وائرل تصویر میں پاکستان اور بھارت کی دونوں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

دو عالمی شہرت یافتہ شخصیات عمران خان اور شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر

وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب عمران خان نے میچ کے سلسلے میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

عمران خان اور شاہ رخ خان کی اس تصویر کو دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

واضح رہےکہ عمران خان نہ صرف پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کی حیثیت سے دُنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ وہ اب تک کے سب سے بہترین آل راؤنڈر اور تمام فاسٹ باؤلرز کے لیے متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔

دوسری جانب سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

Comments are closed.