اسلام آباد:پی ڈی ایم حکومت کو نہیں چلنے دے گی ،جدوجہد جاری رکھیں گے،فضل الرحمن نے سچ بول دیا ،ا طلاعات کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد کے سربراہ مولانا فٰضل الرحمن نے اپنے عزائم سے پردہ اٹھا دیا ، ادھر مولانا نے کہا ہےکہ وہ حکومت کےساتھ کسی قسم کےمذاکرات کےحامی نہیں
اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسےشیڈول کےمطابق ہوں گے،کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کومستردکرتےہیں،فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک کی رفتارکوتیزکیاجائےگا،
میثاق پاکستان(Charter of Pakistan) کے نکات
(پی۔ڈی۔ایم کے اسلام آباد میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں مورخہ 17نومبر2020 کو منظوری دی گئی)1۔ وفاقی ، اسلامی ، جمہوری، پارلیمانی آئین پاکستان کی بالادستی اور عمل داری یقینی بنانا
2۔ پارلیمنٹ کی خود مختاری pic.twitter.com/nQSoq4QPXy
— PMLN (@pmln_org) November 17, 2020
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ انتقامی احتساب کومستردکرتےہیں،مولانافضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سےپی ڈی ایم بیانیےکوتقویت ملی،مولانافضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کااستعمال کیاگیا
مولانا نے اجلاس کی کہانی بتاتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں میں گلگت بلتستان انتخابات کےنتائج کومستردکیا گیا،مولانافضل الرحمان نے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کا کہ تحریک کے بنیادی اصول اورمقاصدوضع کردیئےہیں








