اداکار بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں ’مرزاپور‘ کے نئے سیزن سے محبت ہو گئی ہے کیونکہ اُس کی کہانی اور اُس میں اداکاروں کی شاندار اداکاری نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بلال عباس خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے لیے ایک ایسے اداکار یا فلم کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے جو مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے لیکن ایک فنکار کی حیثیت سے میں یہ کہوں گا کہ متعدد بھارتی اداکاروں کی پرفارمنس مجھے متاثر کرتی ہے۔

مرزاپور 2 کو ایکشن کرداروں اور کہانی کی وجہ سے پسند کرنے والے پاکستانی اداکاروں میں اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ ساتھ اداکار بلال عباس بھی شامل ہیں انٹرویو کے دوران بلال عباس نے بتایا کہ آج کل میں ایک ویب سیریز ’مرزاپور‘ کا نیا سیزن دیکھ رہا ہوں اور اُس سے مجھے محبت ہوگئی ہے کیونکہ اُس کی کہانی اور اُس میں اداکاروں کی شاندار اداکاری نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مرزا پور پوری ریلیز ہونے کا انتظا ر کررہا ہوں اور جیسے ہی اس کے سارے سیزنز ریلیز ہوں گے میں یہ ویب سیریز پوری ایک ساتھ دیکھوں گا۔

دوران انٹرویو میزبان نے بلال عباس سے سوال کیا کہ اُن کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ظاہر ہے شاہ رخ خان، یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے، مجھے شاہ رخ خان سے محبت ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بلال عباس کو ساتھی اداکاراؤں کے لئے لکی چارم قرار دیا

اداکار نے مزید کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کی تقریباً ساری فلمیں ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ دیکھی ہیں اور اُن سب میں میری پسندیدہ فلم ’چک دے انڈیا‘ ہے۔

بلال عباس نے بتایا کہ جلد ہی اُن کی ایک اور ویب سیریز بھی ریلیز ہونے جارہی ہے جس کا نام ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ہےاس ویب سیریز میں انہوں نے دیوداس کا کردار ادا کیا ہے اور اس ویب سیریز کی کہانی جس گاؤں پر مبنی ہے اُس کا نام عبداللہ پور ہے۔

میزبان نے اُس سے سوال کیا کہ کیونکہ آپ اس ویب سیریز میں دیوداس کا کردار کررہے ہیں تو کیا آپ نے اس کے لیے شاہ رخ خان کی فلم ’دیوداس‘ دیکھی تھی؟ اداکار نے جواب دیا کہ میں نے دیوداس دیکھی تھی لیکن میرا کردار اُس سے الگ ہے۔

خیال رہے کہ نئی ویب سیریز ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جسے شاہد ڈوگر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔ اس ویب سیریز میں بلال عباس کے مد مقابل انوشے عباسی اور سارہ خان کردار ادا کریں گی۔

اس سے قبل بلال عباس نے بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بلال عباس نے کہا کہ انہیں فلمیں اور ویب سیریز دیکھنا بہت پسند ہے چاہے وہ ہالی وڈ کی ہو یا بالی وڈ کی انہوں نے کہا میں نے کئی بھارتی فلمیں دیکھی ہیں جن میں ساؤتھ انڈین فلمیں بھی شامل ہیں۔ اور میرے اداکار ہونے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے میری خواہش ہے کہ مجھے وشال بھاردواج ڈائریکٹ کریں۔

پاکستانی اداکار نے وشال بھاردواج کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’کمینے‘، ’حیدر‘، اور ’مقبول‘ شامل ہیں بلال عباس کا کہنا تھا کہ وشال بھاردواج سینما کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اور میں ان فلموں کا حصہ بننے کا خواہشمند ہوں جس میں کرداروں کی پرفارمنس اور ایک طاقتور اسٹوری لائن ہو وشال بھاردواج میرے ہمیشہ سے پسندیدہ ہدایت کار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال عباس خان ان دنوں پاکستانی ہدایت کارہ مہرین جبار کی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جس میں ان کے مقابل مدیحہ امام اداکاری کررہی ہیں۔ یہ ویب سیریز بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پر نشر کیا جارہی ہے۔

بلال عباس خان بھارتی ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

Shares: