راولپنڈی :راولپنڈی کی اہم شخصیت کوگرفتارکرلیا گیا ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے ایک اہم شخصیت کوگرفتارکرلیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس شخصیت پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں‌

 

راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سابق ایم پی چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ،یہ بھی یاد رہے کہ سرفراز افضل لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے،دانیال چوہدری کے تایا زاد بھائی ہیں،

 

 

سرفراز افضل کو آر ڈی اے سے منظوری بغیر پام سٹی پاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا سرفراز افضل نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کےپلاٹ فروخت کئے جس سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا،

 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرہدوفروخت کرکے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں، ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان،چچا ملک غلام رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو بھی ملزم کے طورپرنامزد کئے گئے ہیں‌

اس اہم کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز،بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت دس ملزمان بھی ایف آئی آر کوبھی نامزد کیا گیا ہے

Shares: