سونے کی قیمت میں کمی

باغی ٹی وی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایوسی ایشن کی جانب سے جاری قیمتوں کے اعدادوشمار کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 96 ہزار 622 روپے رہی۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی۔ چاندی کے نرخوں کی بات کی جائے تو اس کی فی تولہ قیمت 1200 پر تولہ پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی تھی۔گزشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 96 ہزار سات سو آٹھ روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ بائیس کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 88 ہزار 649 پر برقرار رہی۔

Shares: