باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے اکٹھ کی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کی اجازت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی، کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا، تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہوگا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، جو 31 جنوری تک لاگو رہے گا، عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، کورونا وائرس کی پہلی لہر کی طرح دوسری لہر پر حکومت اور عوام مل پر قابو پائیں گے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

مارکیز میں شادی پر پابندی کے خلاف درخواست،عدالت ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم،کیا کہا؟

Shares: