ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کیا رہی؟

0
49

ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کیا رہی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا

این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے،گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی،تعلیمی اداروں میں کورونامثبت کیسز کی شرح 1.8سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہوگئی،راولپنڈی،ملتان،لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے،پشاور،ایبٹ آباد اور سوات میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،کورونا مثبت کیسز کی شرح اسلام آباد میں 8.09 فیصد ریکارڈہوئی ہے،

خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 9.85 فیصدریکارڈ ہوئی ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پنجاب میں 3.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.63 فیصد تک پہنچ گئی،

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

 

Leave a reply