شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے پیرول پر رہائی کی سفارش ، کتنے دن کے لیے جیل سے باہر جائیں گے

0
50

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے پیرول پر رہائی کی سفارش ، کتنے دن کے لیے جیل سے باہر جائیں گے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف حمزہ شہباز کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی سفارش کر دی، قانون کے مطابق وزیرا علیٰ دو روز سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں.

اس سےقبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے لہٰذا 2 ہفتے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پرپیرول پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت جیل میں ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

Leave a reply