انجمن تاجران نے تمام دکانداروں کو مطلع کیاہےکہ کوئٹہ شہر اور اس پاس کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام بازاروں مارکیٹوں بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔
کوئٹہ(پ ر )مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا حاجی ظفر کاکڑ اللہ داد اچکزئی حاجی خدائے دوست سعداللہ اچکزئ سیف الدین نثار عبدالوہاب خلجی سید کمال آغا کلیم اللہ داوی سید آفتاب آغا عبدالرحمان آغا سردار نعمت اللہ سلیمانخیل داود سلیمانخیل موسی جان خلجی اور عبدالوہاب خلجی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تمام تاجروں اور دکانداروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اس پاس کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر دکانداران تمام بازاروں مارکیٹوں بڑے بڑے شاپنگ مالز اور گلیوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور ماسک ضرور استعمال کرے اور ضلعی انتظامیہ کو یہ موقع نہ دے کہ وہ آکر اپ کا دکان مارکیٹ یا شاپنگ مال کو سیل نہ کرے کل بھی کوئٹہ شہر میں شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا تو اس حوالے سے ہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹڑڈ کے توسط سے تمام تاجران کو خبر دیتے ہے کہ وہ اس بار بھی کرونا بیماری کو مزاق نہ سمجھے برائے مہربانی حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ ڈی سی کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور سخت سے سخت احتیاط اپنائے۔