نئے امریکی وزیرخارجہ کون ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

0
23

واشنگٹن :نئے امریکی وزیرخارجہ کون ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے نئے ممکنہ وزیرخارجہ کا اعلان کردیا ہے ، یہ شخصیت جوبائیڈن کے انہتائی قریبی جانے جانے والے دوست بتائے جارہے ہیں‌

بائیڈن نے نومبر تین کو ہونے والے انتخابات میں 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور وہ اپنی انتظامیہ کے لیے چنی جانے والی شخصیات کا باقاعدہ اعلان منگل کو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے قریبی ساتھی انٹنی بلنکن کو امریکہ کے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلنکن کی عمر 58 سال ہے، اور ان کے پاس خارجہ امور کی پالیسی سازی کا دو عشروں پر محیط تجربہ ہے۔جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کے متعلق کہا جار ہا ہے کہ وہ امریکہ کے دوسرے ملکوں کے ساتھ اتحاد کو بحال کریں گے۔

پیر کو کئی خبر رساں اداروں نے رپورٹس میں کہا کہ بلنکن سابقہ نائب صدر بائیڈن کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکہ کو عالمی سٹیج پر ایک رہنما کا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔

بائیڈن کے بیانات اور ان کی بیان کردہ پالیسیوں کی روشنی میں کہا جا رہا ہے کہ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے تین اہم اقدامات کریں گے۔ جن میں امریکہ کو پھر سے ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے پیرس معاہدہ میں واپس لے جانا، عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو الگ کرنے کے عمل کو روکنا اور ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کی بحالی شامل ہیں۔

 

 

بلنکن جو ان پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، اس سے پہلے سابق صدر بل کلنٹن کی انتظامیہ میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ سابق صدر اوباما کے دور میں قومی سلامتی کے نائب مشیر بھی رہے۔

امریکی وزیر کے حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابقہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں بلنکن سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ڈیموکریٹک سٹاف ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے بلنکن کو سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن اپنے دو قریبی تجربہ کار ساتھیوں جیک سلی ون کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر اور افریقی امریکی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو امریکہ کا اقوام متحدہ میں سفیر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a reply