ہنگو پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے

ٹل پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے نتیجے میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے

حراست میں لیے گئے اسلحہ سمگلر کا تعلق ضلع کرم سے ہے جسکے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

پکڑا گیا اسلحہ قبائلی ضلع کرم سے ہنگو کے راستے پشاور سمگل کیا جارہا تھا

ایس ایچ او تھانہ ٹل محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹل اسد زبیر خان کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ تورغر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر رکھی تھی

اس اثناء میں قبائلی ضلع کرم سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبرCN 4230 کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا تھا

پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے گاڑی میں سوار بین الصوبائی اسلحہ ڈیلرز زمان ولد عید اکبر سکنہ متہ سنگر پاڑا چنار ضلع کرم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے

پکڑے گئے اسلحہ میں چھ عدد ریپیٹر شامل ہیں

ایس ایچ او محمود خان نے بتایا ہے کہ اسلحہ سے لدی گاڑی سمیت حراست میں لیے گئے اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں اسلحہ ارڈیننس کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
جن سے تفتیش جاری ہے

ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ پاڑا چنار سے پشاور سمگل کیاجارہا تھا جس کا گرفتار سمگلر نے اعتراف بھی کر لیا ہے

ایس ایچ او نے مزید بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران سپین ٹل میں با مسلح شخص کوحراست میں لے کر ان کےقبضےسےایک عدد راِئفل بارہ بورمعہ، بیس عددکارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں

ایس ایچ او نے کہا ہے کہ قیام امن اور انسداد جرائم کے حوالے سے ٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سماج دشمن عناصر کو سختی سے کچلنے، تحفظ عامہ اور امن وامان برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی

Shares: