ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی ہے
سی آئی اے پولیس نے قائداعظم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس میں منشیات فروش کرنے والا محمد بشیر نامی منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے
منشیات فروش بشیر قائداعظم یونیورسٹی کا ملازم ہے
سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے
منشیات فروش کے قبضے سے 12 سو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے
کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر اشتیاق علی کے جوانوں نے کی ہے
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کے جوانوں کو شاباشی دی ہے