دنیا بھر سے اووسیز پاکستانیوں نے کتنا پیسہ پہنچا دیا ، فیصل خان نے اچھی خبر سنا دی
باغی ٹی وی :پاکستان کی معیشت میں اور اچھا قدم ہے . سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے اووسیز پاکستانیوں نے101 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھجوائے ہیں۔جس سے ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے ملتے ہیں.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 44 ہزار اکاؤنٹس کھولے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں بھی اووسیز پاکستانیوں نے 53 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔
Great News: Over $100 million have bn despisted in Roshan Digital Accounts & 44,000 plus accounts opened by our great overseas Pakistanis.
Also over 50 million invested in Naya Pakistan Certificates. Fabulous response to these great initiatives by @StateBank_Pak & @FinMinistryPak— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 26, 2020
سینیٹر فیصل جاوید نے سمندر پار پاکستانیوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے اووسیز پاکستانی عظیم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ بہترین رسپانس رہا۔اوور سیز پاکستانیوں نے پاکستان میں زرمبادلہ بھیجنے میں پہلے بھی اہم کردار کیا ہے . حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والے اعدادو شمار کے مطابق ہر سہ ماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ملک میں بھیجے جانے والے زرمبادلہ میںاضافہ ہو رہا ہے.
وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں سامنے آنے والے مثبت رجحانات کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا