اسلام آباد:حکومت کا موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان:پاکستانیوں کویقین نہیں آرہا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

اس اعلان کی جتنی خوشی عوام کوہوئی ہے پاکستانیوں کوہوئی ہے اس سے پہلے کبھی ایسا منظرنہیں دیکھا گیا ، لیکن دوسری طرف عوام اہل پاکستان کوحکومت کے اس اعلان پریقین نہیں آرہا لوگوں کا کہنا ہےکہ کیسے یہ ممکن ہے

عوام الناس کا کہنا ہےکہ ملک میں پہلے ہی گیس کی قلت ہے اورپھرخاص کرسردیوں میں تو لوگوں کوگیس ملتی نہیں ان حالات میں حکومت کا دعویٰ اوروعدہ ایک تحفے سے کم نہیں‌

دوسری طرف وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ پر غور کیا گیا اور سیزن کیلئے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کیلئے توانائی ایفی شنسی پروگرام طلب کرلیا،

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھریلو اور برآمدی صنعت کیلئے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی نے کی پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔

Shares: