گوجرانوالہ،محکمہ زراعت اور اینگرو فوڈ کے زیر اہتمام "زیادہ گندم اگاؤ”کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد ،سیمینار میں وفاقی وزیر فوڈ سید فخر امام صوبائی وزیر زراعت حسین گردیزی شریک ہوئے
آگاہی سیمینار کا انعقاد چندا قلعہ کے قریب نجی میرج ہال میں کیا جا رہا ہےسیمینار میں کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی
صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیان گردیزی کا تقریب سے خطاب
اس سال صوبہ پنجاب میں 1 کروڑ 62 لاکھ ایکڑ گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبہ میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 2 کروڑ ٹن پیداوار کے ہدف کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کسانوں اور محکمہ زراعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں بھارت سے کم پیداوار ہوتی ،کسان محکمہ زراعت کا ساتھ دیں تو ہم گندم کی پیداوار بھارت سے زیادہ کر سکتے ہیں
وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کے تحت 12 ارب 54 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔گندم کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کا بیج، جڑی بوٹی مار زہریں اور جدید مشینری سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے۔