کراچی :بختاورزرداری کی منگی میں‌ ملک ریاض اورمنگیترکا آمنا سامنا پھرکیا ہوا:خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق محترمہ بے نظیرشہید کی صاحبزادی بختاورزرداری بھٹو کی منگنی بھی ایک شاندار تہوار کی شکل اختیارکرگئی

ذرائع کے مطابق ایسا روایتی تہوار جہاں امیر کے بیٹے بیٹی کی شادی میں امیرجانا فخرسمجھتے ہیں اورپھر شہرت کی خاطر بہت کچھ لٹا بھی دیتے ہیں، ایسا ہی آج بختاورزرداری کی منگنی میں جب ایک طرف منگیتر محمود چویدری تشریف فرما تھے تو دوسری طرف دنیائے مالدار کی اہم شخصیت ملک ریاض بھی وہاں پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے اس وقت بھٹو اورزرداری خاندان کی نظریں محمود چوہدری سے ہٹ کرملک ریاض پرجاپڑیں اورساتھ ہی سب نے وہ وفا شعاری کا بھروپ اختیار کرلیا کہ کئی نئے مہمان دیکھتے ہی رہ گئے

ادھر ذرائع کے مطابق بختاور زرداری کی منگنی میں منگیتر چوہدری کو سرکاری پروٹوکول میں بلاول ہاؤس آمد ہوئی. بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب، مہمانوں میں ملک ریاض اوردیگرایسی شخصیات نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق روایتی تعظیم میں حصہ بھی لیا

Shares: