وزیر خارجہ کی اماراتی وزیر سے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزا مشکلات بارے کیا آگاہ

0
30

وزیر خارجہ کی اماراتی وزیر سے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزا مشکلات بارے کیا آگاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات نائیجرمیں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پرہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،کورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان مذہبی،تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پردیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،

اماراتی وزیرنے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہا ،ملاقات میں اگلے سال دبئی میں منعقد ہونیوالی’ایکسپو‘میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کویو اے ای کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ،فریقین کا دو طرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا گیا،

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مشکلات کے جلد ازالے کی ضرورت پرزوردیا ،دونوں فریقین نے او آئی سی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کے لئے متحدہ اور بنیادی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a reply