پشاور: 2 ہفتوں کیلئے تمام جلسے مؤخر،اہم سیاسی ،مذہبی شخصیت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہےکہ حکومت نے کورونا کو سیاسی وائرس بنادیا، گزشتہ روز سکھر میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جلسہ کیا، اگر غلط کیا تھا تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےکارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت نے کورونا کو سیاسی وائرس بنادیا ہے، وزیراعظم نے تو کنٹینرز فراہم کرنےکاوعدہ کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے یہ پیغام ٹویٹ کے ذریعے دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران جلسہ کرنے پر پابندی کاکہتی ہے تو وہ پوچھناچاہتے ہیں کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے سکھر میں جلسہ کیوں کیا؟ انہیں جیل میں ڈالیں، علی امین گنڈا پور نے بھی گلگت بلتستان کو فتح کرنے کے لیے 12جلسے کیے۔

 

ان کاکہنا تھاکہ حکومت نےکورونا کے حوالے سے اب تک کوئی سنجیدہ پالیسی عوام کو نہیں دی، کورونا کے نام پر باہر سے آنے والا 87 فیصد پیسہ حکومت نے اپنے اخراجات پر خرچ کیا، ناکام حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند کردیا ہے، حکومت بچوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں دے سکتی۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ وہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کےدرمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتے، دونوں کی تمام پالیسیاں ایک ہیں اور دونوں کو اقتدار سے مطلب ہے۔

 

 

Shares: