لاہور: آصف علی زرداری کی میاں شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت ،اطلاعات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میاں شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماٸیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ سابق صدر اس موقع پر بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شریف برادران کی والدہ کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ لندن میں اپنے بڑے بیٹے میاں نواز شریف کیساتھ رہائش پذیر تھیں۔








