فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے نے اسرائیلی جیل میں تشدد اور طبی سہولتوں سے محروم ہونے کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے
پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اسرائیلی حکام کو فلسطینی نوجوان کی شہادت کاذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید نصار طقاطقہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا،وحشیانہ تشددکیا گیا اور حالت خراب ہونے پر کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اس کی شہادت ہو گئی۔
فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نصار کو دوران حراست نمونیا کا بھی حملہ ہوالیکن اسے کسی قسم کی طبی سہولت نہیں دی گئی۔ شہید کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجودہیں۔ شہید کے جسم کے نازک اعضاء پربھی زخم پائے گئے۔
یاد رہے کہ 31 سالہ نصار طقاطقہ کو 19 جون کو اسرائیلی فوج نے گرفتا ر کیا تھا۔نصار 16 جولائی کی صبح کو جیل کی کوٹھڑی میں مردہ پایا گیا تھا۔

Shares: