بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے
انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت 5اگست2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے،ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو پیش کیا گیا،فارن آفس نےڈوزیئرکوپی5 میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا،ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارےچینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا،ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،بھارت سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلےسےزیادہ ترقی کرے گا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ،ہم افغان قیادت سےاس مسئلے پر بات کرتےرہتے ہیں، ایک باقاعدہ میکنزم موجودہے،وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،ہمیں خطے کی صورتحال کو نارملائز کرنے کی ضرورت ہے،
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے