لاہور:ایئرسیال نے بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں ،امریکہ سے پاکستان نئے سفرکا بھرپورآغاز،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے پہلے اندورون ملک اورپھربین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
اس سے پہلے آج ایئر سیئل ایئربس اے 320 امریکہ کے فینکس گڈئیر ایئرپورٹ سے پاکستان کو پرواز کے لئے روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے ایئر سیئل ایئربس اے 320 بی او بی ، آئس لینڈ کےبین الاقوامی ہوائی اڈے سے پورٹسماوت انٹرنیشنل ایئر پورٹ چار گھنٹے سولہ منٹ میں پہنچی ۔
یہ بھی یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کی تیسری نجی ائرلائن کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
ایر سیئل تین ایئربس اے 320 ایئر کرافٹس کو بھی شامل کررکھا ہے جن میں سے باقی دو آنے والے کچھ دنوں میں پہنچیں گی۔ایئرسیال نے دنیا کی سب سے بڑی ہوائی جہاز کے لیز پر دینے والی کمپنی ایری کیپ سے تینوں ہوائی جہاز کرائے پر لیئے گئے ہیں۔
نجی ملکیت والی ہوائی کمپنی کو 2017 میں ہوابازی ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل اس پرواز کی کارروائیوں کا آغاز رواں سال جون میں متوقع تھا ، لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ تاہم ، اب ایئر لائن دسمبر کے وسط تک پاکستان میں اپنی پہلی پرواز شروع کرے گی۔