لاہورمیں بھی مقدمے شروع،ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم ہوسکتا ہے،رانا ثناء اللہ

0
36

لاہورمیں بھی مقدمے شروع،ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم ہوسکتا ہے،رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رات کو پینا فلیکس بنانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملتان میں لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا،ڈپٹی کمشنر گرفتار افراد کو فی الفور رہا کریں،پنڈی کا شیطان کہتا ہے لوگ جلسوں میں نہیں آتے ،ورکرز کنونشن کو روکنے کیلئے انتظامیہ کل سے خلل ڈال رہی ہے ، شبلی فراز کہتے ہیں ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے،دوسری طرف روکتے ہیں،حکومت ہوش کے ناخن  لے،اگر حکومت گرفتاری کی طرف بڑھی تو اثرات بہت گہرے ہوں گے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کررہی ہے ،لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے،ترجمانوں نے انتہائی گھٹیا بات کی ہے، اس کا حوالہ دینا بھی مناسب نہیں،حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز کے پیرول پررہا کیا، حکومت کو چاہیے تھا کہ ان کی ڈیمانڈ کےمطابق پرول پر رہا کرتی.

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد سے لیگی کارکن لاہورجلسہ میں بھرپورشرکت کریں گے، ورکرز کنونشن پی ڈی ایم کے لاہورجلسہ کی تیاریوں سے متعلق ہے،پولیس غیر جانبدار رہے گی تو اچھی بات ہو گی ،نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں ،پارٹی کا نوازشریف کو مشورہ ہے وہ صحت پر توجہ دیں بعد میں ملک آئیں ،8 دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا،

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔

Leave a reply