چونیاں:ظالم ،سنگدل باپ نے5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

0
59

چونیاں:ظالم ،سنگدل باپ نے5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا،اطلاعات کے مطابق ظالم باپ نے چھوٹی سی بات پرطیش میں‌ آکر اپنے ننھے منھے بہت ہی پیارے 5 بچوں کو نہرمیں پھینک دیا ہے

ذرائع کے مطابق چونیاں چکوکی کی قریبی بی ایس لنک نہر میں گھریلو ناچاکی پر سنگ دل باپ ابراہیم نے پانچ معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا ہے ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد نے دو بچوں کی لاشیں کو نکال لیا ہے جبکہ دوسرے تین بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او قصور عمران کشور جائے حادثہ پر پہنچ گئے باقی تین بچوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ جبکہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا شامل ہے جب کہ 3 سالہ تاشہ، 5 سالہ زین اور 7 سال کی نادیہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے تاہم بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق واقعےکی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Leave a reply