آئی سی سی کی کتاب میں ولیمسن ویرات کوہلی کے ہم پلہ،بابر کہاں ، پاکستانی بائولرز کس پوزیشن پر

0
46

آئی سی سی کی کتاب میں ولیمسن ویرات کوہلی کے ہم پلہ،بابر کہاں ، پاکستانی بائولرز کس پوزیشن پر

باغی ٹی وی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب بالرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز پہلے جبکہ کیوی نیل ویگنر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے جیرمین بلیک ووڈ 41 ویں نمبرپر پر آگئے ، یہ اگست 2017 میں 40 ویں نمبر پر پہنچنے کے بعد سے ان کی بہترین پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں الزاری جوزف کے 86 رنز نے ان کو 31 نمبر پر پہنچایا.

نیل ویگنر کی 6 وکٹیں انھیں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ سے آگے لے جا کر باؤلرز کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پرلے آئیں ، یہ ان کے کیریئر کی بہترین پوزیشن کے برابر ہے ، جو انہوں نے دسمبر 2019میں پہلی بار حاصل کی تھی .

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کوئی وکٹ نہ لینے پر پانچویں سے ساتویں نمبر پر گر گئے۔ ہولڈر آل راؤنڈرزکی ٹیبل میں بھی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔ وہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس سے ایک پوائنٹ کے ساته سب سے اوپر تھے .
بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے اور بائولنگ میں ان کے ہم وطن پیٹ کمنز نمبر ون ہیں. پاکستان کے بابر اعظم کا نمبر 5 واں ہے اور بائولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں نہیں ہے

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈرز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق بین اسٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے اور رونیدا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں.

Leave a reply