جب تک پی ڈی ایم ارکان اسمبلی استعفے مولانا کوجمع نہیں کرواتے ، ان کی وفاداری پرشک ہے،نوازشریف

0
32

لاہور:جب تک پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی استعفے مولاناکوجمع نہیں کرواتے یقین نہیں کرسکتا، اطلاعات کےمطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کوابھی بھی پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں کے اراکین اسمبلی پرشک ہے اوراسی شک کی وجہ سے نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں‌۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف بننے والے اس اتحاد کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں جاری ہیں ، مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ جب تک پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں کے ارکان اپنے استعفے مولانا فضل الرحمن کونہیں تھماتے ان کووفاداری پرشک ہے ، نوازشریف نے اپنی گفتگومیں تجویز پیش کی پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔

واضح رہےکہ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاج اور جلسوں کے بعد جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ ہو نے کا امکان ہے اور اس کے علاوہ بھی اہم فیصلے متوقع ہیں

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے ہیں اور لاہور اور سرگودھا سے ن لیگ کے پانچ ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھیج چکے ہیں۔

ان دعووں کی کیا حقیقت ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ، کیوںکہ حکومت کی طرف سے بھی یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے کافی ارکان اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے

Leave a reply