پاکستانی نژاد بھارتی گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان نے زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید کردی۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا خان کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس کی شکایت پولیس کو دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ سلمیٰ آغا اور اسکوائش پلیئر رحمت خان کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام ملے تھے۔
پولیس کی جانب اس معاملے کی جب جانچ کی گئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی حیدر آباد کی ایم بی اے کی ایک 23 سالہ طالبہ نے دی ہے جس نے کہ ایک جعلی پروفائل انسٹا گرام پر بنائی تاکہ زارا خان کو پیغام بھیجے جاسکیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور پولیس اب تک اس دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ نہیں جان سکی ہے۔