جرائم پیشہ افراد کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کاروائیاں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اطلاعات دیتےہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3361ملزمان گرفتارہوئے ہیں. 63گینگز کے137ملزمان گرفتار،85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے.
ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران531ملزمان کو گرفتار کئے گئے۔434پسٹلز،50رائفلز،05کلاشنکوف،25بندوقیں،05خنجراور3937 گولیاں برآمد۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران569ملزمان گرفتارہوئے .
121کلوگرام سے زائد چرس،01کلو 320گرام ہیروئن،80گرام آئس اور4767لِٹر شراب برآمدکی گئی۔سنگین جرائم میں مطلوب350اشتہاری مجرمان اور370عدالتی مفروران گرفتارہوئے ÷.279قمار باز گرفتار،02لاکھ86 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد۔ڈی آئی جی آپریشنز
قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران126 ملزمان گرفتار، 36مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث999ملزمان گرفتار








