عرب خلیجی ممالک کا پاکستان سے دور ہونےکا سلسلہ جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . خلیجی ممالک نے پاکستان کو پھر نظر انداز کر دیا ہے یوں عرب ممالک کا پاکستان سے پیچھے ہٹنے کا سلسلہ جاری ہے .سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے مشروط طور پر انٹری فری سیاحتی ویزہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
ویب نیوز’عاجل‘ نےعمانی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔
عمانی حکومت کے ٹوئٹرپراس حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی۔
سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
جب کہ عمانی حکومت نے کہا ہے کہ سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔