لاہور:ایک طرف حکومت پردباوتودوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج کا دباو:معنی خیزہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اہم حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے
سنیئر صحافی جو کہ جنوبی ایشیا امور کے بڑے ماہرمانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اس پراکسی پربڑا حیران ہوں کہ جب بھی پاکستان میں حکومت پردباوبڑھایا جاتا ہے اسی دوران پاکستان کی سرحدوں پربھی دباو بڑھا دیا جاتا ہے یہ ٹائمنگ کسی بڑے خطرے کا اشارہ دے رہی ہے
Reportedly Indian troops are beefing up on borders. Sanity must prevail. Domestic pressures on Modi are making him take extreme steps to divert attention
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) December 10, 2020
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ بھارت کی طرف سے اس وقت کیا جاتا ہے جب پاک فوج کو بھی دباو میں رکھنا مقصود ہوتا ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی اوربیرونی قوتوں کی طرف سے ایک ہی وقت میں حکومت پردباو کچھ اشارے دے رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ مودی کی طرف سے ایسی حرکتوں کو بچگانہ نہیں کہنا چاہیے یہ ایک گہری سازش ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے
مبشرلقمان نے قوم کے نام اپنے اس پیغام میں کہا ہےکہ قوم اس ٹائمنگ پرغورکرے اورملک میں جاری سیاسی جارحیت سے اس کا ضرور تقابل کرے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی مکارانہ چالوں سے بچنا ہوگا