خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو نکالنے کی اصل وجہ کیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ ویڈیو میں کہا ہے کہ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی معیشت اتنی کرونا کی وجہ سے نہیں گری جتنی کہ اس وجہ سے گر رہی ہے کہ سمندر پار کام کرنے والے کو روکنے کے لیے جو کچھ کیا جا رہا ہے . اس خطے کے ماہر اقتصادیات سکارٹ لیوو مور نے کہا ہے کہ جن ممالک کا انحصار تیل پر نہیںتھا ان پر نوکریوں کے نقصانات توقع سے بھی کم ہوئے ہیں.مئی میں تین ممالک کے علاوہ باقی ممالک میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئے ہےہ . سفری پابندی ، جبری چھٹیاں اور بغیر معاوضے کے چھٹیاں اور نوکریوںسے نکلنے والے افراد اور واپس اپنے ملک میںجانے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے.
خلیجی ممالک میں تمام ممالک تعمیرات کے سلسلے میں غیر ملکی افراد پر کافی انحصار کرتے ہیں. لیکن جب صحت کی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے معیشت گرنا شروع ہوئی تو بہت سے لوگ جن کے ویزے ان کی نوکریوں سے منسلک تھے انہوں نے نوکریاں کھو دیں. وہ اپنے گھروں میں جانے پر مجبور ہوگئے . اب اس بات کو آگے بڑھاتے ہوے کویت نے اپنی غیر ملکی افراد قوت کو کم کرنے کا قانون پاس کیا ہے. کیونکہ وہاں ملازمت کی کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر غم و غصہ پایا جاتا ہے . جبکہ قطر اور سعودی عرب کا مقصد تو معیشت کو بڑھانا ہے . رپورٹ کے مطابق جی سی سی ممالک سے اب بھی اچھے خاصے لوگوں کے نکلنے کا امکان ہیے. وبا سے بازیابی کے بعد ان ممالک میں واپسی کا رجحان تو ہے لیکن ملازمت کی شرح جو پہلے تھی اس کو بحال ہوتے ایک عرصہ لگے گا. متحدہ عرب امارات جہاں متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے. ماضی کے تخمینے کے مطابق نوکریاں اور غیر ملکی آبادی میںکمی ہوئی ہے.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے خلاف جو پراپیگنڈہ ہو رہا ہے کہ ان ممالک میں پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش کے لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جاری یا ویزے میں کمی کر دی گئی ہے. ایک بات کا ان ممالک کو کریڈٹ دینا پڑے گا. کہ یہ غیر ملکیوں پر انحصار کرتے ہیںِ .فورن لیبر ان کی طاقت ہے. ہمارے ملک کے پٹھان بھائی جو ہیں ان کو سلام پیش کرنا پڑے گا کیونکہ صحرا کے پچاس ڈگری میں سڑکیں بنانا صرف انہیں کا کام ہے کوئی اس شدت کی گرمی میں ٹک ہی نہیںسکتا .
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کمیاں ضرور ہیں لیکن ان کو اس طرح نہ دیکھیں کہ ان ممالک نے پاکستان کو فراموش کردیا ہے . جیسے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں جاری ہیں اس طرح خدا نخواستہ پاکستان کو کل کو نقصان ہوگا.