گوجرانوالا:2 ن لیگی ارکان اسمبلی کے گھروالے کرونا کا شکارہوگئے: ،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں 2 ن لیگی اراکین اسمبلی کے اہل خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )کے مطابق رکن قومی اسمبلی میں خرم دستگیر اور رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ وڑائچ کے گھروالے کورونامیں مبتلا ہوئےہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس خبر کے بعد تشویش بڑھ گئی ہے
خیال رہے کہ اس حوالے سے ن لیگ یا مذکورہ ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ان لیگی ارکان کے اہل خانہ کواحتیاط نہ برتنے کی وجہ سے کرونا ہوا ہے








