حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا،سیکشن 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہو گا

0
37

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لے لی گئی، بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیا، صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج ہونیوالے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی۔ سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سےبھی مقدمہ کا اندراج ہوسکے گا

Leave a reply