کابل میں راکٹوں سے حملہ ہوگیا،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں‌

0
34

کابل:کابل میں راکٹوں سے حملہ ہوگیا،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں‌،اطلاعات کے مطابق افغانستان ایک بارپھردھماکوں اورحملوں کی زدمیں آگیا ہے ، ادھر افغان حکام کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں متعدد راکٹ حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

افغان سرکاری حکام کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقے لب جار سے کم از کم 10 راکٹوں سے کابل کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

 

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق حامد کرزئی ائیرپورٹ، زن آباد، خواجہ راواش سمیت متعدد علاقوں میں آج صبح راکٹ حملے کیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق خواجہ راواش میں رہائشی علاقے کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا،کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی گئی۔

کابل میں یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے، 21 نومبر کو کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا،جس میں 8 افراد ہلاک،22 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply