پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ملاقات۔ملاقات میں پاکستانی طلباء، سیاحت اور افرادی قوت کے معاملات پر اہم بات چیت۔چین پاکستانی طلبہ کے معاملے پر فکر مند ہے۔

سفیرکرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے چین نے اپنی ویزا پالیسی سخت کی ہے۔وہ پاکستانی طلباء جن کی ڈگری آخری مراحل میں نہیں ان کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں۔آخری سال میں داخل 300 پاکستانی طلبہ کے لیے صرف پیپر دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اوورسیز 300 طلباء کا ریکارڈ چین کے سفارت خانے کو فراہم کردے گی۔ طلباء کے معاملے کو باہمی طریقے سے حل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ملاقات میں چین کا وزارتی سطح پر بدھا کوریڈور پر تعاون کا بھی عہد۔شمالی سوات سے پنجاب اور بلوچستان تک بدھا کوریڈور بنا رہے ہیں۔ یہ راہداری چینی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور مقدس راہداری ہوگی۔ پاکستان نے 2019 میں 10 سالہ ریکارڈ افرادی قوت چین بھیجی۔

چین میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور افرادی قوت کو مزید بڑھانے کے لیے پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھیج رہے ہیں۔

پچھلے سفیر کے ساتھ بھی چین میں افرادی قوت کو بڑھانا موضوع اول رہا۔ سفیر کا چین میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق۔
محنت کی صنعت میں پاکستان سے مزید افرادی قوت لیں گے۔ چین بہت جلد پاکستان سے اسپورٹس میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کرے گا۔

Shares: