چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان کو خط اور ای یو ڈس انفو لیب انکشافات کی بنیاد پر بھارت کیخلاف انٹر ٹرپول عالمی، عدالت انصاف و اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کیا
ای یو ڈس انفو لیب انکشافات کی بنیاد پر بھارت کیخلاف انٹر ٹرپول عالمی، عدالت انصاف و اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کیا ہے،مذموم مقاصد کے لئے بھارت نے اقوام متحدہ، یوروپین یونین سمیت سو سے زائد ممالک کی سرزمین کو غلط استعمال کیا،بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر بہت سنگین حملہ کیا ہے فقط ایک سادہ احتجاج کافی نہیں ہوگا،پاکستان انٹرپول سے بھارت، مودی اور اجیت ڈول کیخلاف انٹرپول کمیشن بنانے کا مطالبہ کرے،
اب پاکستان کے پاس بھارت کیخلاف نا قابل تردید بین الاقوامی ٹھوس ثبوت موجود ہیں،ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کے پاکستان اور چائینہ کیخلاف مذموم عزائم سے پردہ اٹھایا ہے،
بھارت ایک منظم طریقے سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلاتی ہیں،بھارت پاکستان کے اندر فرقہ واریت، لسانیت و صوبائیت کو ہوا دیکر بدامنی پھیلانا چاہا،
بھارت سینکڑون جعلی میڈیا گروپ، این جی اوز و تھنک ٹینکس کے ذریعے پاکستان و چین کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،بھارت کا مقصد پاکستان کی معشیت کو نقصان پہنچانے کےلئے ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرنا تھا،بھارت نے زہرالود پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان و افغانستان و دیگر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی،
بھارت نے پاکستان کے بارے عالمی اداروں میں جھوٹے پروپیگنڈہ کے ذریعے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی،بھارت قابل سزا بین الاقوامی جرائم کا مرتکب ہوا ہے،حکومت کو بھارت کے خلاف اقوام متحدہ و عالمی اداروں میں سخت آواز اٹھانی ہوگی،
بھارت نے مودی کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کو چھپانے کے لئے یہ جعلی سازی کی،