بیروت:اسرائیل فوجیوں کا مرغی کے ساتھ ایسا گندہ سلوک:شرم سے نظریں جھک گئیں‌ا،طلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کی خلاف ورزی پر لبنانی بچے کی مرغی کو حراست میں لے لیا۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسے ہی بچے کی مرغی نے لبنان اور اسرائیل کی درمیانی سڑک پار کی اسرائیلی فوجی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

مقامی صحافی کو حسین شرتونی نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ گھر پر پالنے کے لیے ایک روز پہلے ہی مرغیاں لے کر آیا تھا۔ صبح کے وقت جب وہ دانہ ڈالنے کے لیے مرغیوں کے ڈربے کے پاس پہنچا تو ان میں سے ایک مرغی نے اسرائیلی سرحد کی جانب دوڑ لگادی۔

مقامی صحافی کو حسین شرتونی کے گھر سے صرف 70 میٹر کے فاصلے پر اسرائیلیوں کی لگائی گئی باڑ کے نزدیک جیسے ہی یہ مرغی پہنچی تو اسرائیلی گھبرا گئے کیوں کہ وہاں نصب سینسرز سے انہیں اطلاع ملی کہ کوئی سرحد عبور کررہا ہے۔ یہ اشارہ ملتے ہی انہوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

 

https://twitter.com/ali_manar1970/status/1338814546895626240

مقامی صحافی سے بات کرتے ہوئے شرتونی نے بتایا کہ اس کی مرغی سرحد عبور کرگئی اور ابھی تک واپس نہیں آئی، اس کی مرغی اسرائیلی فوجیوں نے رکھ لی ہے اور وہ اپنی مرغی ہر صورت واپس لانا چاہتا ہے۔

سرحد سے متصل اس قصبے کی بلدیہ کے سربراہ عبدالمنعم کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک چھوٹے واقعے پر ہوئی فائرنگ کرنا سراسر ایک جارحانہ اقدام ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے ہمیشہ لبنان پر کڑی نگرانی رکھی ہے تاہم اب اس علاقے میں ڈرونز اور جنگی طیاروں کی پرازوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب تشتش نامی ایک بندر سرحدی گاؤں سے باڑ عبور کرکے شمالی اسرائیل میں داخل ہوگیا جہاں اس کی موجودگی کے باعث افراتفری پھیل گئی تھی۔

Shares: