سرکاری ملازمین اب نوکری کریں‌ گے یا پھرکرپشن:اہم فیصلہ ہوگیا

0
43

اسلام آباد :سرکاری ملازمین اب نوکری کریں‌ گے یا پھرکرپشن:اہم فیصلہ ہوگیا ا،طلاعات کے مطابق عمران خان کے کرپشن کے خلاف ویژن کونچلی سطح پربھی لاگوکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،

ذرائع کے مطابق نئے فیصلوں کے مطابق اب کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین فوری برطرف ہوں گے۔

بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد جاری کردیے گئے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف اور قبل از وقت ریٹائر کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply