چکوال کی تمام سیمنٹ فیکٹریاں بند کرنے کی سپریم کورٹ سے استدعا کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کٹاس راج تالاب ازخودن وٹس کیس میں درخواست گزار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا اور چکوال کی تمام فیکٹریاں بند کرنے کی استدعا کر دی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر تمام سیمنٹ فیکٹریاں بند کرنے کا حکم دیا جائے ، سیمنٹ فیکٹری مالکان نے زمینوں کے جعلی انتقال کرائے،عدالت تمام جعلی انتقال منسوخ کرتے ہوئے فیکٹری مالکان سے زمینیں واگزار کرائے۔
درخواست گزار کا سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت عدالتی فیصلوں کے مطابق وصول نہیں کی جا رہی، ماحولیاتی جائزے کیلئے بنائی گئی تکنیکی کمیٹی کا سربراہ غیر تکنیکی ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت محکمہ ماحولیات ، صوبائی حکومت کی رپورٹس کو مسترد کرے۔
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندرکا تالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت کا حکومت کو بڑا حکم
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر ازخود وٹس کیس میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے پانی چوری سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی،۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس پر سماعت کی تھی، دوران سماعت ڈی سی جہلم نے عدالت کو بتایا کہ بظاہر ٹیوب ویل کے پانی کا غلط استعمال نہیں ہو رہا، تمام ٹیوب ویلز پر واٹر میٹر نصب ہیں، جبکہ ڈی جی خان سیمنٹ کے 90 فیصد تالاب بھرے ہوئے ہیں۔
جس پر درخواست گزار رمیش کمار نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سال سے زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے، آج تک کٹاس راج کا پانی واپس نہیں آیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ممکن ہے زیر زمین پانی کا رخ تبدیل ہوگیا ہو۔ رمیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہیں سیمنٹ فیکٹری نے خفیہ پمپ تو نہیں لگا رکھا،اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ جتنا پانی کا ذخیرہ بتایا جا رہا ہے کیا علاقہ میں اتنی بارش ہوئی ہے؟
دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جس ٹیوب ویل کا استعمال زیادہ ہے اسے دیکھنے کی ضرورت ہے،اگر ٹیکنیکل طریقے سے پانی چوری ہو رہا ہے تو ماہرین کی آرا پر مبنی رپورٹ دیں،آگاہ کیا جائے کہ کٹاس راج مندر کا تالاب خشک کیوں ہو جاتا ہے۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے پانی چوری سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت جنوری 2020 تک ملتوی کر دی