بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے نئے آنے والے گانے کی تشہیر کرنے کے لیے اپنی حاملہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
باغی ٹی وی :گلوکارہ نیہا ککڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویرپوسٹ کی تھی جس میں انہیں بظاہر اُمید سے دیکھا جا سکتا ہےجبکہ تصویر میں نیہا ککڑ کے ساتھ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ بھی مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
نیہا کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے شوہر روہن پریت سنگھ سمیت گلوکارہ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے تھے-
گلوکارہ کی جانب سے مبہم تصویر شیئر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں بتایا کہ نیہا ککڑ حمل سے ہیں، کیوں کہ اہم شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔
نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟
تاہم بعد ازاں انسٹاگرام پر پر نیہا ککڑ نے اپنے آنے والے ایک گانے کی تشہیر کے لیے مداحوں کو پیغام دیا تھا اس پیغام کے ساتھ انھوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ وہی تصویر شیئر کی جو انھوں نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق مداحوں کو بتانے کے لیے پہلے بھی شیئر کی تھی۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی تصویر کو ایک تشہیری اسٹنٹ قرار دے دیا۔
صارفین نے تمسخر اڑاتے ہوئے نیہا ککڑ کے گانے کو اس کی مارکیٹنگ کے باعث بلاک بسٹر قرار دے دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہر چیز پر گانا بنادو، تو دوسرے نے لکھ ڈالا کہ اب تمھارے گھر میں کچھ بھی ہو، سیدھا گانا ریلیز کر دینا۔
ایک صارف نے لکھا کہ واہ، چونا پرو میکس ہے یہ تو۔
ایک صارف نے لکھا کہ بس یہی رہ گیا تھا –
ایک صارف نے لکھا کہ بھئی سب چیز کے لئے ان کے گانے تیار ہیں-
ایک صارف نے پوچھا کہ گانے کے لئے بچہ کیا یا بچے کے لئے گانا-
جبکہ ایک صارف نے پوچھا کہ یہ چائنہ سے کوئی نئی ٹیکنالوجی آئی ہے کیا-
علاوہ ازیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو گانا ریلیز کی تشہیر دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ان کا حاملہ ہونا بھی سچ ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ دونوں کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوئی تھی، جبکہ اپنی اس شادی کے دو ماہ بعد انھوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔